ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بابری مسجد ڈھانے کے ملزمین کو بری کرنے کا فیصلہ بدبختانہ ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ سدا رامیا کاتاثر

بابری مسجد ڈھانے کے ملزمین کو بری کرنے کا فیصلہ بدبختانہ ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ سدا رامیا کاتاثر

Thu, 01 Oct 2020 14:19:13    S.O. News Service

بنگلورو،یکم اکتوبر (ایس او نیوز) بابری مسجد انہدام کے لئے ذمہ دار سمجھے جانے والے 32ملزمین کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے  الزامات سے بری کرنے کا جو فیصلہ سنایا ہے اس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ کرناٹکا  اور اپوزیشن لیڈرسدارامیا نے کہا یہ فیصلہ بڑا بدبختانہ ہے۔ 

سدارامیا نے کہا کہ 2019میں سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی ملکیت سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ صاف کہا ہے کہ مسجد کا انہدام ایک غیر قانونی عمل تھا۔  اب سی بی آئی کی عدالت نے اس انہدام کے تمام ملزمین کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ اس وجہ سے یہ سوال اسی طرح باقی رہ جاتا ہے کہ آخر بابری مسجد کو گرایا کس نے تھا؟ انہوں نے کہا  کہ  بابری مسجد ڈھانے والوں کو سزا دلوانے کے لئے مرکزی اور یوپی کی حکومتوں کو سپریم کورٹ میں اپیل داخل کرنی چاہیے۔


Share: